google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 2 روپے78 پیسےفی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 148روپے95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے66 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …