ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا میلہ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں سج گیا ہے،
پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف آج میدان میں اترے گی۔
یہ میچ بائیو ماس کرکٹ اوول میں کھیلا جائے گا، جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت کپتان ضوفشاں ایاز کریں گی، جنہوں نے ٹیم کی بھرپور تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ضوفشاں ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے جیت کے لیے سخت محنت کی ہے اور ہم بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں جان لگا دی ہے، اور اب میدان میں اپنی محنت کا میٹھا پھل حاصل کرنے کی تیار ہیں۔
ضوفشاں ایاز کا کہنا تھا کہ ٹیم کی طرف سے میچ میں بھرپور کارکردگی کی اُمید ہے،
اور ٹیم کا عزم ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جیت کے لیے کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑیں گے۔