google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کےپہلے میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد رضوان کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، بابراعظم، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اسی طرح حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج رات 9 بجے ڈربن میں شروع ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے