google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلا T20: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقاآج کھیلا جائے گا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پہلا T20: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقاآج کھیلا جائے گا

قومی کرکٹ ٹیم آج ڈربن میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا  ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ایک روز قبل پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا تھا کہ ماضی کی پرفارمنس ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی، ہہاں پر سیریز کے لیے آئے ہیں، یہ ایک چیلنج ہے۔

پاکستان کا 2019 کے بعد یہ جنوبی افریقا کا پہلا دورہ ہے جس میں وہ تینوں فارمیٹس میں میزبان ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔ 

قومی کر کٹ ٹیم میں محمد رضوان کے علاوہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔ 

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور صائم ایوب اننگز کا آغاز کریں گے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف آخری دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوم گراؤنڈ پر فروری 2021 میں 2-1 سے جیتی تھی اور پھر اپریل 2021 میں اسی کی سرزمین پر 3-1 سے شکست دی تھی۔ 

جنوبی افریقا کی قیادت ریگولر کپتان ایڈن مارکرم کی جگہ ہینرک کلاسن کریں گے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے