پی سی بی کا تین ملکی سیریز کا شیڈول تبدیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سیریز کےشیڈول میں تبدیلی شریک بورڈز کی مشاورت کے بعد آپریشنل وجوہات کی بنا پر کی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سیریز کےشیڈول میں تبدیلی شریک بورڈز کی مشاورت کے بعد آپریشنل وجوہات کی بنا پر کی گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، جس میں بھارتی کھلاڑی بدستور سرفہرست رہے
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کی جانب سے پیش کی گئی دو درجوں پر مشتملورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ نئی چیمپئن شپ کے اگلے دورانیے میں بھی تمام 12 فل ممبر ممالک ایک ہی ڈویژن میں شامل رہیں گے۔
پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو6 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا سکی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جب کہ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ سیریز سری لنکا کے دورۂ پاکستان کا حصہ ہے جس میں دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 11 سے 15 نومبر 2025 تک راولپنڈی میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلیں گی، جسے KFC بینک الفلاح کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی، جہاں وہ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ سیریز 11 سے 15 نومبر تکراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ میزبان ٹیم نے 144 رنز کا ہدف صرف 25.1 اوورز میں 149 گیندیں باقی ہوتے ہوئے با آسانی حاصل کر لیا۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 143 رنز بنا کر 37.5 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ آج فیصل آباد کے تاریخی اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک، ایک سے برابر ہے اور یہ میچ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ شائقین کرکٹ کے جوش و خروش نے اسٹیڈیم کا ماحول گرم کردیا ہے، تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اور اسٹیڈیم کھچاکھچ بھرا ہونے کی توقع ہے۔
جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 269 رنز بنا لیے، اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
سلمان علی آغا کی نصف سنچری اور نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ سے پاکستان نے فیصل آباد میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 263 رنز کا ہدف دو گیندیں قبل حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جاری ہے، جہاں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز کا ہدف پاکستان کے لیے مقرر کیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ "جنوبی افریقہ کے دورۂ پاکستان 2025" کا افتتاحی ون ڈے ہے، جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ دن رات کے اس فیصلہ کن مقابلے میں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں ایک نئی عالمی چیمپئن کے تاج پر جمی ہوئی ہیں۔
لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتملسیریز کا فیصلہ کن میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔