اداکارہ صبا قمر نے مداحوں سمیت عوام کو مشورہ دیا ہے کہ بہتر صحت اور زندگی کے لیے بچپن کے صدمے اور دل ٹوٹنے کے زخم سمیت دیگر پریشانیوں کو دل میں دبا کر رکھنے کے بجائے ان کا اظہار کریں۔

اداکارہ نے https://www.instagram.com/p/DNITmYeI7Kj/

صبا قمر نے تکالیف اور درد کو نکالنے پر زور دیتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ چاہے وہ کسی سے بات کرکے اپنی تکالیف کا اظہار کریں، لکھنے یا رونے سے کریں لیکن وہ مسائل کو دل میں دبا کر نہ رکھیں۔

انہوں نے لکھ کہ انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور دونوں قیمتی ہیں، خود سے اتنی محبت کریں کہ اپنا خیال رکھیں، کیونکہ آخر میں آپ کو خود ہی اپنے آپ کو بچانا ہوگا۔

اسٹوری کے اختتام پر انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ آپ اس ٹوٹنے کے مقام تک پہنچیں جہاں وہ پہنچی تھیں جہاں تک ممکن ہو شفا حاصل کریں، آپ کی زندگی اور صحت سب سے اہم ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ صبا قمر نے ذہنی صحت پر کھل کر بات کی ہو، اس سے قبل بھی وہ متعدد بار ذہنی صحت پر کھل کر بات کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی صحت کی جانب بھی اشارہ کیا اور لکھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ باقی لوگ بھی ان کی طرح اس حالت پر پہنچیں، جہاں وہ پہنچی تھیں۔

کچھ دن قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں تھیں، انہیں دل میں تکلیف کے سبب ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر ان کی انجیوگرافی بھی کی گئی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ صدموں، دل ٹوٹنے اور دوسرے مسائل کی وجہ سے مذکورہ حالت تک پہنچیں تھیں۔