حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور دیسی کھانوں کے ایک ریسٹورنٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بٹ کڑاہی --دیسی ریسٹورنٹ کا شمار پاکستان کے معروف ریسٹورنٹس میں ہوتا ہے، جو اپنے لذیذ کھانوں کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک معروف دیسی ریسٹورنٹ --بٹ کڑاہی --کے آئوٹ ڈور ایریا میں چوہے آزادانہ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں،

اس ریسٹورنٹ کی پاکستان کے کئی شہروں میں شاخیں قائم ہیں، حالیہ ویڈیو راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع ایک برانچ کی ہے جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے آٹ ڈور ڈائننگ ایریا میں چوہے برتنوں اور میزوں کے اردگرد گھوم رہے ہیں۔

ویڈیو میں ایک خالی ٹیبل پر موجود ٹشو باکس میں ایک چوہے کو اندر جاتے اور پھر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد وہ ٹیبل پر کھانے کے لیے رکھی گئی صاف پلیٹوں پر چڑھ جاتا ہے۔

یوٹیوب ویڈیو دیکھیںyoutube.com/shorts/nPOvKsn99hM

اسی ویڈیو میں ریسٹورنٹ میں موجود گاہکوں کی باتیں بھی سنی جا سکتی ہیں جو ایک دوسرے سے گفتگو کر رہے ہیں کہ یہ چوہے کس طرح ریسٹورنٹ کے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ اسی ٹشو پیپر سے اب لوگ اپنے منہ صاف کریں گے۔

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہی تو اس دیسی ریسٹورنٹ کے اصل ذائقے کا راز ہے!