سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم صدر، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 8 فروری …
Read More »گوادر میں 29گھنٹے لگاتار بارش: وجہ کیا بنی؟۔۔بی بی سی رپورٹ
بارش اور سیلابی پانی نے ہمارا سب کچھ برباد کر دیا، اس وقت ہمارے پاس نہ کھانے کو کچھ ہے، اور نہ پینے کو صاف پانی۔ یہ کہنا ہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والی آمنہ بی بی کے جن کا گھر بار گذشتہ روز …
Read More »صدر مملکت نےقومی اسمبلی کااجلاس نہ بلا کر درست کیا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس نہ بلا کر درست کیا، ہماری پارٹی جیت گئی، مخصوص نشستیں نہیں دی جارہی ہیں۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم …
Read More »اسمبلی اجلاس نہ بلانا،آرٹیکل 6؍ کی خلاف ورزی نہیں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اگر آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 8 فروری کے انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے سے گریز بھی کرتے ہیں تو اس صورت میں بھی ان کا یہ عمل آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی نہیں ہوگا۔ آئین کے آرٹیکل …
Read More »سزاؤں کی معافی نہیں چاہئے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ترجمان روف حسن نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے صدر پاکستان عارف علوی کو پیغام بھجوایا ہے کہ مجھے کسی بھی صورت میں صدارتی اختیار کے تحت خود کو ملنے والی سزاوں کی معافی نہیں چاہئے۔ جنگ/دی نیوز …
Read More »قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ
سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کےتحت بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی …
Read More »مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے۔ اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کے نادر مگسی جو جیپ ریلی میں شرکت کی وجہ سے حلف نہیں لے سکے تھے، ان کا حلف لیا گیا۔ پولنگ …
Read More »صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر دی
صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر کے واپس بھیج دی۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق پہلے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو 5 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی …
Read More »مریم نواز ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب
ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو نہیں مانتے: رانا آفتاب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور سینئر نائب صدر مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد مریم نواز نے 220 ووٹ لے کر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کااعزاز حاصل …
Read More »صدرِ مملکت نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا
صدر نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر خود بلا سکتا ہے: اسحاق ڈار صدرِ مملکت عارف علوی نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو 4 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی جس پر انہوں …
Read More »