google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلا صفحہ Archives - Page 166 of 269 - UrduLead
جمعہ , دسمبر 27 2024

پہلا صفحہ

سری لنکا نے پہلا ویمنز ایشیا کپ جیت لیا

 ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 …

Read More »

عروہ حسین کی فرحان سعید کے ساتھ رومانٹک ویڈیو

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین نے شوہر، اداکار و گلوکار فرحان سعید کے ہمراہ خوبصورت رومانٹک ویڈیو شیئر کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)  عروہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو …

Read More »

پی ٹی آئی کے 41 ایم این ایز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے  41 ایم این ایز کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے …

Read More »

دھرنا جاری رہے گا اور احتجاج بھی جاری رکھا جائے گا: لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ دھرنا جاری رہے گا اور احتجاج بھی جاری رکھا جائے گا، مذاکرات کا دوسرا دور کل یا پرسوں ہوگا، حکومت کو سنجیدگی دکھانا پڑے گی۔ راولپنڈی میں حکومتی اراکین سے مذاکرات کے بعد لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت …

Read More »

چین تین آئی پی پیز کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کے لیے رضامند

چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری چین کے دورے پر ہیں جہاں امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے …

Read More »

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور کوشش رہے ہیں کہ نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مقامی سطح پر ٹیکس کے …

Read More »

‘یار’ لفظ کہنے پر نانی سے بہت ڈانٹ پڑتی تھی: ماہرہ خان

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی یکساں مقبولیت رکھنے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اُن کی نانی کو ‘یار’ لفظ سے سخت چِڑ تھی۔ ماہرہ خان اکثر و بیشتر انٹرویوز میں اپنی نانی کے بارے میں گفتگو کرتی ہیں، وہ اپنی نانی کی پسند اور …

Read More »

عمران خان کے بیٹے بھی والد کے نقشِ قدم پر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و معروف کرکٹر، بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی پہلی سابقہ اہلیہ، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے دونوں بیٹوں سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے دونوں صاحبزادوں، بڑے بیٹے …

Read More »

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان آج مذاکرات

مہنگائی کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔ جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ، امیر العظیم، سید فراست شاہ اور نصر اللّٰہ رندھاوا پر مشتمل 4 رکنی مذاکراتی …

Read More »

آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی

مون سون ہواؤں کے باعث آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ضلع سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی …

Read More »