google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلا صفحہ Archives - Page 182 of 267 - UrduLead
بدھ , دسمبر 25 2024

پہلا صفحہ

حکومتی سرکاری اداروں قرضہ 17 کھرب روپے تک پہنچ گیا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے اصلاحات کے لیے فنڈز ملنے کے باوجود، مالی سال 2024 کے دوران 43 ارب روپے سے زائد کے اضافی قرضے کے ساتھ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (پی ایس ایز) کا مجموعی قرضہ 17 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی اولین اقتصادی …

Read More »

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش

پنجاب کے دارالحکومت لاہور، مری سمیت پشاور اور مضافاتی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ پنجاب کے ضلع ملتان، پاک پتن، بھکر، رحیم یار خان اور بہاولنگر سمیت کئی شہروں میں رات گئے بارش ہوئی، مری کے بالائی اور نشیبی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث اندھیرا …

Read More »

بادشاہ نے ہانیہ عامر سے متعلق پوچھے گئے ہر سوال کا درست جواب دیا

بھارتی ریپ گلوکار آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی گہری دوستی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔ بادشاہ نے حال ہی میں ہارون رشید کے پوڈکاسٹ میں ورچوئل شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی بار پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں بھی گفتگو …

Read More »

لیجنڈز ٹورنامنٹ: پاکستان کی بھارت کیخلاف 68 رنز سے فتح

چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو 68 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت چیمپئنز  مقررہ 20 اوورز میں 244 رنز کا ہدف عبور نہ کرسکی پاکستان چیمپئنز کے 244 رنز کے تعاقب میں بھارت چیمپئنز 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 175 رنز بناسکی۔ بھارت کے سوریش رائنا …

Read More »

بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2655 ارب روپے

کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مئی 2024 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 655 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سی سی او ای کے اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی …

Read More »

پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنماوں عمر ایوب، علی محمد خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور دیگر کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے …

Read More »

2 ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

حکومت نے 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے کے لیے جانے والے ملک کی بدنامی کا …

Read More »

ورلڈ چیمپئن شپ: پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں۔ میچ آج کھیلا جائے گا جس کے تمام 23 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ پاک …

Read More »

تاخیر سے شادی اچھا فیصلہ ہے: صنم سعید

پاکستانی معروف و باصلاحیت اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ 35 برس کے بعد محبت کا تصوّر غیر حقیقی نہیں ہوتا بلکہ پختہ ہوجاتا ہے، آپ سب سے پہلے خود سے محبت کرتے ہیں، اپنا خیال رکھنا سیکھ لیتے ہیں۔ حال ہی میں نجی فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ …

Read More »

زراعت اور جائیداد پر ہر صورت ٹیکس لگے گا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگائے گی.  پاکستان ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے نو فیصد کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اسے 13 فیصد تک لے کر جانا ہو گا، وفاق کا اکھٹا کیا گیا ریونیو کا …

Read More »