google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تازہ ترین Archives - Page 257 of 270 - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرادئے

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اسٹاک ایکسچینج میں مختلف حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری میں ملوث افراد جن میں اسپانسرز اور بروکریج ہاؤس مینجمنٹ کے افراد کے خلاف علیحدہ علیحدہ فوجداری مقدمات درج کروا دئے ہیں۔ عدالت ایس ای سی پی کی جانب سے دائر چاروں مقدمات …

Read More »

کس کو کونسی وفاقی وزارت ملے گی؟ مشاورت مکمل

وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد اورنگزیب کو وزیرِ خزانہ، خواجہ آصف کو وزیرِ دفاع، اسحاق ڈار کو وزیرِ خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقی اور …

Read More »

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔  اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ پنجاب کی کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، عاشق …

Read More »

بھٹو صدارتی ریفرنس: فیصلے میں قانون کے مطابق انصاف نہیں کیا گیا،

ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کےحوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختصر تحریری رائے جاری کر دی۔ متفقہ تحریری رائے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی عدلیہ کا فرض ہے، بطور جج ہمارا فرض ہے کہ سب کے ساتھ قانون …

Read More »

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش

مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کے بیشتر علاقوں تک پھیل گیا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق شمال مغربی اور جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ چمن شہر اور گردونواح میں رات سے موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ قلعہ عبداللّٰہ، شیلاباغ، سرانان، …

Read More »

امریکا کا عام انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں کی مکمل تحقیقات پر زور

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی نو منتخب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کرے۔ اس بیان سے محض ایک روز قبل امریکا نے مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی اور …

Read More »

زرداری کو اب تک 345 الیکٹورل ووٹ کی حمایت حاصل

صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو اب تک 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔ صدارتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کا نمبر گیم پورا ہوگیا۔ملک میں 9 مارچ کو قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مد …

Read More »

بھٹو ریفرنس: سپریم کورٹ کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی جانب سے آج اپنا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ 4 مارچ کو سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ …

Read More »

حکومت کاآئی ایم ایف کےپاس چھ سےآٹھ ارب ڈالرز کےنئےقرض پروگرام کافیصلہ

حکومت نےآئی ایم ایف کےپاس چھ سےآٹھ ارب ڈالرز کےنئےقرض پروگرام میں جانےکافیصلہ کرلیا- وزارت خزانہ نےوزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پراقدامات شروع کردیئے-آئی ایم ایف سےبات چیت کیلئےفوری رجوع کیاجائے گا- ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کا نیا پروگرام کڑی شرائط پرملنےکا امکان ہے ذرائع وزارت خزانہ …

Read More »

بانیٔ پی ٹی آئی جیل میں آج اہم ملاقاتیں کرینگے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہو گئے۔ عدالت کی جانب سے سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ …

Read More »