google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اگلے 3 سال میں مہنگائی میں کمی، معاشی شرح نمو  میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

اگلے 3 سال میں مہنگائی میں کمی، معاشی شرح نمو  میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی

اگلے 3 سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی میں کمی جبکہ معاشی شرح نمو میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے

وزارت خزانہ نے قرضوں کی پائیداری سے متعلق 2025  سے 2027  تک کی تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق 2027 تک مہنگائی کم ہو کر 7 فیصد کی سطح پر آجائے گی،

رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 12فیصد اور اگلے مالی سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے  

رواں مالی سال شرح نمو 3.6  فیصداور  اگلےسال 4.8 اور 2027 میں 5.5  فیصد تک پہنچ جائےگی۔

2027تک قرض بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 68.6  فیصد سے کم ہو کر 66.6  فیصد پر آنے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ کی بلند ضروریات کے باعث قرضوں کی پائیداری کو بڑے خطرات کا سامنا ہے

عالمی مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک سے بروقت قرضوں کا حصول ناگزیر قرار دے دیا گیا رواں مالی سال کے آغاز میں آئی ایم ایف سے نیا قرض معاہدہ خوش آئند ہے۔

 سرمایہ کاری میں اضافہ اور برآمدات کی بنیاد پر معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے

حکومت ایس آئی ایف سی کے ذریعے نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے

روپے کی قدر گرنے سے مالی گیپ بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے جبکہ اگلے تین سال کے دوران قرضوں میں کمی لانے کی حکمت عملی بھی بنائی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …