google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی حکام کو ہدف بنانے والی اینڈرائیڈ ایپس - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستانی حکام کو ہدف بنانے والی اینڈرائیڈ ایپس

پاکستانی حکام کو ہدف بنانے والی اینڈرائیڈ ایپس کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق مشتبہ ایپس صارفین کی رضامندی سے ان کے ذاتی اور مالی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہیں جس میں میڈیا فائلز، رابطوں کی فہرست، کال لاگز اور پیغامات شامل ہیں۔

نیشنل سرٹ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے ایپس انسٹال کریں اور ایپ کی اجازتوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معتبر اینٹی وائرس اور اینٹی مالویئر سافٹ ویئر انسٹال کریں۔ غیر ضروری لوکیشن سروسز کو بند رکھیں اور حساس ماحول میں اسمارٹ فونز کے استعمال سے گریز کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے