google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فہد مصطفیٰ کا پہلے مسلم مرد سپر ہیرو کردار پر فلم بنانے کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فہد مصطفیٰ کا پہلے مسلم مرد سپر ہیرو کردار پر فلم بنانے کا اعلان

حال ہی میں مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے چھوٹی اسکرین پر واپسی کرنے والے اداکار فہد مصطفیٰ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی نہ صرف پاکستان بلکہ پہلے مسلم مرد سپر ہیرو کی فلم بنائی جائے گی۔

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے دیے گئے دو ایوارڈز کی تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے پہلی پاکستانی سپر ہیرو فلم پر بات کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مختلف موضوعات کو چھیڑا اور کہا کہ جس طرح بھارتی فلمیں پاکستانی میں دیکھی جاتی ہیں، ایسے ہی پاکستانی ڈرامے وہاں دیکھے جاتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی فلمیں بھی بھارت میں ریلیز ہوں تو وہاں کے لوگ شوق سے پاکستانی فلمیں دیکھیں گے لیکن بدقسمتی سے وہاں پاکستانی فلمیں ریلیز نہیں ہوتیں، اس لیے وہاں کے لوگوں کو پاکستانی فلموں کا علم نہیں۔

فہد مصطفیٰ نے دعویٰ کیا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کامیابی کے بعد بھارتی شائقین نے ان کی فلموں کو بھی یوٹیوب پر دیکھا اور دیگر ویب سائٹس پر بھی ان کی فلموں کو بھارتی شائقین نے تلاش کیا اور ان کی اداکاری کو سراہا۔

ایوارڈ تقریب میں ایک سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ وہ جلد ہی پہلے مسلمان مرد سپر ہیرو کے کردار پر فلم بنائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فلم نہ صرف پہلی پاکستانی سپر ہیرو فلم ہوگی بلکہ وہ پہلی مسلمان مرد سپر ہیرو کے کردار پر مشتمل بھی پہلی فلم ہوگی۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ وہ اس وقت مذکورہ فلم کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کرسکتے لیکن جلد ہی شائقین کو پہلی پاکستانی سپر ہیرو مسلمان کردار کی فلم دیکھنے کو ملے گی۔

فہد مصطفیٰ نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اور فلم میں ہیرو کا کردار کون ادا کرے گا اور اس کی ہدایات کون دے گا؟

تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فہد مصطفیٰ خود فلم کو پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کردار بھی ادا کریں گے، تاہم ممکنہ طور پر سپر ہیرو کا کردار کسی دوسرے اداکار کو دیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے