چیمپئنزٹرافی پر ہائبرڈ ماڈل تیارہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو دو پلانز دیئے جائیں گے،
دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا فیصلہ آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پلان اے کے مطابق بھارت کے تمام میچز یواے ای میں ہوں گے اور پلان بی کے تحت سیمی فائنل اور فائنل کیلئے دو وینیو رکھے جائیں گے۔
علاوہ ازیں بھارت گروپ مرحلے سے آگے نہ گیا تو ناک آؤٹ میچز پاکستان میں ہوں گے، ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں ووٹنگ ہوگی۔
علاوہ ازیں آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے بحث ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔
آج آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ آن لائن ہوگی جس میں محسن نقوی دبئی سے آن لائن شریک ہوں گے اور پاکستان کے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ یہ میٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔
واضح رہے محسن نقوی دوٹوک جواب دے چکے ہیں کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، پاکستان اپنے دوٹوک مؤقف پر قائم ہے، درمیانی فارمولا اسی صورت طے ہوگا جب آئندہ پاکستان بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اگر انکار کررہا ہے تو حکومت کا خط دکھائے جس میں پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات موجود ہونی چاہئیں، خط کے بغیر کوئی اور جواز قبول نہیں کیا جائے گا۔
محسن نقوی کہہ چکے ہیں کہ پورا ایونٹ پاکستان میں کرائیں میزبانی میں کسی کوشریک نہیں ٹھہرائیں گے، پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کردیا۔