کھیل
چیمپئنزٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا
چیمپئنزٹرافی پر ہائبرڈ ماڈل تیارہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو دو پلانز دیئے جائیں گے،
ہیش ٹیگ
چیمپئنزٹرافی پر ہائبرڈ ماڈل تیارہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو دو پلانز دیئے جائیں گے،
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی بیٹھک طلب کرلی۔
بھارت کی جانب سے دورہ پاکستان اور پی سی بی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد آئی سی سی کاہنگامی بورڈ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سری لنکا روانہ ہوگئے۔
آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز جلد منتخب کیے جائیں گے، رواں ماہ سری لنکا میں سالانہ جنرل میٹنگ میں نئے چیئرمین کے انتخابی عمل پر بات چیت متوقع ہے، جے شاہ بھی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں۔