سینئر سیاستداں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ”یہ تو کفن باندھ کر آئے تھے، پہلے ہی کہا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے 5،5 بندے بھی نہیں لاسکیں گے“ اب گنڈاپور نہیں بلکہ بی بی گرفتار ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ”غریب کارکن تو ڈی چوک پہنچا لیکن قیادت نہیں پہنچی“ ”آخر یہ سب کہاں تھے؟“ واوڈا نے الزام لگایا کہ ”یہ سب اس لیے نہیں آئے کہ کمپرومائزڈ ہیں“۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ”اب گنڈاپور نہیں بلکہ بی بی گرفتار ہوں گی“،”ایک خاتون نے کہا کہ میں آخری ہوں گی جو ڈی چوک سے نکلوں گی، لیکن وہ سب سے پہلے فرار ہوگئیں“۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے حوالے سے کہا کہ ”انہیں تو کارکنان واش روم بھی نہیں جانے دے رہے تھے“۔
سینیٹر واوڈا نے مزید کہا کہ ”190 ملین پاؤنڈ بانی نے نہیں، گدھ نے کھائے“ اور ”گھڑیاں بھی بانی نے نہیں، گدھ نے ہی بیچیں“۔
انہوں نے 9 مئی واقعہ کا الزام بھی ”گدھ“ پر لگاتے ہوئے کہا کہ ”فیض حمید کا جن بھوت بھی گدھ نے ہی بنایا تھا“۔