google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی

فنانس ڈویژن نے پیش گوئی کی ہے کہ نومبر میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.8 سے 6.8 فیصد کے درمیان رہے گی اور یہ شرح دسمبر تک مزید کم ہو کر 5.6 سے 6.5 فیصد رہ جائے گی۔

وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی استحکام اور افراط زر پر قابو پانے سے آئندہ چند ماہ میں معاشی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں افراط زر کی شرح 5.8 سے 6.8 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے جو دسمبر 2024 تک مزید کم ہو کر 5.6 سے 6.5 فیصد رہ جائے گی۔

پاکستان میں مہنگائی ایک اہم اور مستقل معاشی چیلنج رہی ہے۔ گزشتہ سال مئی میں کنزیومر پرائس انڈیکس 38 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم اس کے بعد یہ نیچے کی جانب گامزن ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیاد پر 7.2 فیصد رہی جو ستمبر 2024 کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہے جب یہ 6.9 فیصد تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …