دانیہ انور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ وہ کئی ہٹ ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں جب کہ اداکارہ ابھی تماشا سیزن 3 میں بھی نظر آئیں۔
وہ اپنی زندگی کے بارے میں بھی بہت کھلے انداز میں بات کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وہ طلاق کے بعد کے دور سے کیسے گزری اور اس کے بعد معاشرہ کا آپ پر کیا اثر پڑتا ہے۔
دانیہ انور نے حال ہی میں ایک شومیں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یک طرفہ محبت بیکار ہے اور انہیں اپنی زندگی میں دو بار محبت کا تجربہ حاصل ہوچکا ہے انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے دوسرے شوہر فرحان نے انہیں دوبارہ محبت پر یقین دلایا۔
دانیہ بہت پرائیویٹ انسان ہیں اور وہ اپنے خاندان کے بارے میں زیادہ شیئر نہیں کرتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے شوہر دراصل ایک مشہور فلمی شخصیت کے بیٹے ہیں۔
دانیہ انور کے شوہر فرحان بیگ لیجنڈ فلم اسٹار ندیم بیگ کے بیٹے ہیں۔ شو میں انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نےکہا کہ ان کے کے شوہر نے محبت پر ان کا اعتماد بحال کیا اور انہیں محبت پر یقین دلایا۔