وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پچھلے ڈھائی سال سے ہماری جماعت کے ساتھ فسطائیت اورجبر کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،
چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، ہمارا لیڈر اس وقت جیل میں ہے، ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں بند رکھا گیا،
ایسی ظالمانہ روایت ڈالی گئی کہ جس کی مثال پاکستان تو کیا دنیا کی سیاسی تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔
مانسہرہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے پارٹی کے لیڈرز اور کارکنوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،
یہاں تک کہ ہمارے ووٹرز کو بھی ہراساں کیا گیا۔
واضح رہے کہ علی امین گندا پور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج چھوڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب کے ساتھ مانسہرہ پہنچے تھے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب بھی ہم جلسہ کرنے کی اجازت مانگتے ہیں، ہمیں اجازت نہیں دی جاتی، پر امن احتجاج کے لیے درخواستیں دیں تو کوئی جواب نہیں ملتا،
ہمارے سیکڑوں لوگ زخمی کیے گئے، سیکڑوں کو اغوا کرلیا گیا، ہم پر امن احتجاج کر رہے تھے تو گولیاں کیوں