google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔

زمبابوے کی اننگز کا اچھا نہ رہا اوپنر جویلورڈ گمبی 5 جبکہ تادیوانشے مارومانی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے، تیسری وکٹ کے لیے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی

تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 بناکر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں کوئی بھی بیٹر پاکستانی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

اس کے علاوہ سکندر رضا 17، شان ولیمز 31، برائن بینیٹ 14، بلیسنگ مزاربانی 11، برینڈن ماوتا 3 اور رچرڈ نگروا 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس طرح زمبابوے کی ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ آغا سلمان نے 3 اور صائم ایوب، فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …