google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی احتجاج: پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پی ٹی آئی احتجاج: پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے راولپنڈی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر تینوں شہروں کی انتظامیہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے چیف سیکریٹری پنجاب، لاہور اور جڑواں شہروں کے کمشنرز کو خط ارسال کیا

جس میں کہا گیا کہ مذکورہ شہروں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث اٹک آئل ریفائنری کے لیے خام تیل لے کر جانے اور پیٹرولیم مصنوعات لانے والے ٹینکروں اور گاڑیوں کی آمد ورفت محدود ہوگئی ہے،

انتظامیہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانےکے لیےخصوصی ہدایات جاری کرے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد انٹرچینج کراس کر کے 26 نمبر چونگی پہنچ گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے