google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بشریٰ بی بی کی قیادت میں کارکن ریڈ زون روانہ - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

بشریٰ بی بی کی قیادت میں کارکن ریڈ زون روانہ

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکن چھبیس نمبر چونگی سے ریڈ زون کی طرف روانہ ہو گئے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں،

بانی پی ٹی آئی نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے شرپسندوں کے ہاتھوں  4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی ہے

اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …