google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو بہتر اور شفاف بنانے کیلئے سات رکنی کمیٹی قائم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو بہتر اور شفاف بنانے کیلئے سات رکنی کمیٹی قائم

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم اینڈ ڈی سی) نے مستقبل کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو بہتر اور شفاف بنانے کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم کردی ہے

کمیٹی کاچیئرمین آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے پرنسپل میجر جنرل محمد سہیل امین کو مقرر کیا گیا ہے

اراکین میں شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اقبال خان، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن، ڈاکٹر غلام علی ملاح، آئی ٹی کنسلٹنٹ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد تنویر افضل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم اینڈ ڈی سی اسلام آباد احمد رضا شامل ہوں گے جب کہ ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پی ایم اینڈ ڈی سی ڈاکٹر سمیرا احسان کمیٹی کی سکریٹری ہوں گی۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ نے کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمیٹی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 سے متعلق مختلف مسائل اور چیلنجوں کی نشاندہی کرے گی ۔

کمیٹی ایک متحد اور مرکزی طریقہ کے ذریعے مستقبل کے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

کمیٹی انسانی غلطیوں کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے اور مستقبل کے ایم فی کیٹ امتحانات کے لیے IT پر مبنی حل اپنانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی پورے ملک میں یکساں نصاب کے ساتھ سوالیہ بنک کی ترقی کے لیے حکمت عملی تجویز کرے گی۔

کمیٹی کا چیئرمین ضرورت پڑنے پر کسی بھی شخص کو رکن کو منتخب کرسکے گا۔

زرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی ایم ڈی کیٹ مرکزی سطح پر کرنے یا ہر یونیورسٹی کو اپنا ٹیسٹ خود لینے کی تجویز پر بھی غور کررہا ہے جب کہ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو ٹیسٹ کی تیاری کے نام پر ٹیوشن مافیا سے بچانے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے فوری بعد لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …