وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری ہوگا۔
ترجمان کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
پرائیویٹ aسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد بھر میں پرائیویٹ اسکولز ملکی صورتحال کے پیش نظر تحفظ کیلئے بند رہیں گے،
جبکہ ملک بھر میں تمام پرائیویٹ اسکولز کھلے رہیں گے، دیگر تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔