google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی معاملہ: آئی سی سی ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب، بھارتی میڈیا - UrduLead
جمعہ , مارچ 28 2025

چیمپئنز ٹرافی معاملہ: آئی سی سی ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب، بھارتی میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی بیٹھک طلب کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی ہے۔

رپوٹس کے مطابق میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا یہ ہنگامی اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں تمام بورڈ ز ممبرز بھی شریک ہوں گے، میٹنگ میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے انکار پر بات چیت ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میٹنگ میں شیڈول، فارمیٹ، گروپ اسٹیج کے مقابلے، پاک بھارت میچ پر بات ہوگی، ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کی صورت میں سیمی فائنلز، فائنل کے انعقاد پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع آئی سی سی کے مطابق ہنگامی میٹنگ کے حوالے سے ابھی تک تصدیق نہیں کر سکتے، فی الحال ائی سی سی اجلاس کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا کوئی علم نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …