24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اور حکومت کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان یہ ڈیڈ لاک بدھ کی شام سے ہے، ڈیڈ لاک کی بنیادی وجہ تلخی اور بے وجہ مطالبات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں،
مذاکرات ناکام کی صورتحال میں تحریک انصاف کو سخت کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے احکامات دیے تھے۔