google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بے بی آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بے بی آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں

شوبز اور کرکٹ کا تعلق کچھ نیا نہیں، دونوں شعبوں کے کرداروں اور کھلاڑیوں کا تعلق برسوں سے چلا آرہا ہے۔

رواں برس کی ابتدا میں معروف کرکٹر شعیب ملک کے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے اعلان نے سب کو چونکا دیا تھا۔

شعیب ملک پاکستان کے ممتاز کرکٹر ہیں انہوں نے 2 دہائیوں تک پاکستان کو کرکٹ میں ممتاز مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ثنا جاوید بھی پاکستانی شوبز میں اہم مقام رکھتی ہیں، بطور ڈرامہ ایکٹریس انہوں نے کئی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شریک حیات کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

تصویروں میں دیکھ کر اس جوڑے کے مثالی ہونے پر کسی قسم کا شبہ نہیں پایا جاسکتا، ثنا جاوید سیاہ لباس میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہی ہیں وہیں ٹی شرٹ اور ٹراوزر میں شعیب بھی بہت خوبرو نظر آرہے ہیں۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے ایک ساتھ 3 تصویریں لیں، جن میں سے ایک تصویر میں ثنا اپنے مجازی خدا کے ساتھ ان کے پہلو میں نظر آئیں،

پھر دوسری تصویر میں وہ صوفے پر بیٹھے نظر آئے، جس میں شعیب ملک نے اپنا ہاتھ ان کے کاندھوں پر رکھا ہوا تھا جس سےاس جوڑے کی بانڈنگ نمایاں نظر آرہی تھی،تیسری تصویر میں بھی جوڑے نے اسی لُک میں خوبصورت لمحات شیئر کئے۔

ثناجاوید نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ بے بی آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں’۔

ثنا جاوید کی پوسٹ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگا دیے، کئی سیلبرٹیز بھی جوڑے کی محبت کی تائید کرتی نظر آئیں۔

مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے پوسٹ پر ‘لو ایموجیز’ بنائے وہیں زارا نور عباس نے جوڑے کے لیے لفظ ‘فیورٹ’ استعمال کیا۔

مشہور اسپورٹس ہوسٹ ایرن ہولینڈ نے بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکیں اور جوڑے کے لیے لفظ Gorgeous استعمال کیا۔

واضح رہے کہ یہ ثنا جاوید اور شعیب ملک دونوں کی دوسری شادی ہے، شعیب ملک ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں جبکہ ثنا جاوید عمیر جسوال سے راہیں الگ کرچکی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …