google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے: علی امین گنڈاپور - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے: علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مذاکرات عمران خان کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے۔ انشاءاللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نعرہ “اب نہیں تو کھبی نہیں، ہم نہیں تو کون” ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا غلامی قبول کریں گے۔ ہم بانی چیئرمین کو مایوس نہیں کریں گے۔

مزید بولے کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …