google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قرضے اور واجبات ریکارڈ پچاسی ہزار آٹھ سو چھتیس ارب روپے....... - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

قرضے اور واجبات ریکارڈ پچاسی ہزار آٹھ سو چھتیس ارب روپے…….

پاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈٹوٹ گئے-ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈ پچاسی ہزارآٹھ سوچھتیس ارب روپے پر پہنچ گئے-

ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں سات ہزارچار سو سترہ ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

پاکستان کا قرضوں اور واجبات پر انحصار مزید بڑھ گیا-ملک پر قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں-

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق ستمبر2024 تک پاکستان پرقرضےاورواجبات85ہزار836 ارب روپے ہوگئے،

ستمبر2024تک ملک پر مقامی قرضہ 47ہزار536 ارب روپے اورغیر ملکی قرضہ33 ہزار722ارب روپے تھا

جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان پرواجبات4 ہزار 484ارب روپےتھے-

دستاویز کے مطابق ستمبر 2023تک ملک پر قرضوں اور واجبات کاحجم 78ہزار419ارب روپے تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …