google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم

توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا دونوں کیسز کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بشریٰ بی بی بھی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں 342 کے سوال نامے جمع کرائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا، وکلا صفائی کی استدعا پر احتساب عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم موصول نہ ہونے پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …