google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی

پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی ہے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تعیناتیوں کے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد یونیورسٹی آف بھکر کے وی سی مقرر ہوئے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وی سی تعینات کیے گئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب وی سی یونیورسٹی آف کمالیہ ، پروفیسر ڈاکٹر فیہم آفتاب یونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر تعینات کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے لیے پروفیسر سجاد مبین وی سی مقرر ہوئے جب کہ یونیورسٹی آف لیہ کے لیے پروفیسر محمد زبیر وائس چانسلر تعینات ہوئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …