پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامرکی ایک اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے شاہ رُخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
کبھی میں کبھی تم کی کامیابی کے بعد سے ہانیہ عامر مختلف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقات اور انٹرویوز کیلئے دورے پر ہیں جہاں سے ان کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔
اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان سے ملنے کے خواہش کا اظہار کرتے دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان نے ہانیہ عامر سے شاہ رخ خان سے ملنے کے بارے میں پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک شاہ رُخ خان سے نہیں مل سکی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے میرے دماغ میں تو یہ ہے کہ ہمیں دوست ہونا چاہیئے۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر شاہ رُخ خان کی بڑی مداح ہیں اور وہ ان کے سگنیچر انداز میں ویڈیو بھی بناتی نظر آچکی ہیں۔