google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لندن میں پاکستانی وزیر دفاع کے ساتھ بدتمیزی، چاقو سے حملے کی دھمکی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

لندن میں پاکستانی وزیر دفاع کے ساتھ بدتمیزی، چاقو سے حملے کی دھمکی

لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے،

جہاں نامعلوم مبینہ پی ٹی آئی حامی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔

خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔

برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …