google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبے میں اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا، بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے بعد محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت متعدد شہروں میں اسموگ کی وجہ سے صورت حال بہت خراب ہے اور لاہور دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں بھی اسموگ سے آلودگی کا انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور صوبائی حکومت نے حدنگاہ کے مسئلے کے پیش نظر موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے لاہور میں اسموگ کی صورت حال مزید ابتر ہوجاتی ہے اور اب راولپنڈی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دھند اور اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …