google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بینک آمدن پر ٹیکس: ایف بی آر کو کسی بھی کارروائی سے روک دیا گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بینک آمدن پر ٹیکس: ایف بی آر کو کسی بھی کارروائی سے روک دیا گیا

بینک کی آمدنی پر مجموعی ایڈوانسز کے لحاظ سے ڈپازٹ تناسب پر ٹیکس لگانے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے،

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بینکاری کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کی ہدایت دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے، کیونکہ یہ اختیار پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے پاس ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق آئندہ سماعت تک انکم ٹیکس آرڈیننس کے ساتویں شیڈول کے رول 6 سی (6 اے) کا اطلاق کرکے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیے گئے کسی بھی حساب کتاب کی بنیاد پر بینک کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر/اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر رپورٹ اور پیرا وائز جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزار بینک نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے ساتویں شیڈول کے رول 6C(6A) کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست گزار (بینک) کے وکیل نے کہا کہ محکمہ ٹیکس درخواست گزار، جو ایک بینکنگ کمپنی ہے، کی جانب سے وفاقی حکومت کی سیکیورٹیز میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی کوشش کر رہا ہے اور مجموعی ایڈوانسز سے ڈپازٹ تناسب کی بنیاد پر ٹیکس کی شرح مقرر کر رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …