google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی ٹیم مشکلات کا شکار، 3 وکٹوں پر 71 رنز - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی ٹیم مشکلات کا شکار، 3 وکٹوں پر 71 رنز

3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے اب تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنالیے۔

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسرے ٹاکرے کے لیے پرتھ میں میدان سج گیا، جہاں تین میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جارہا ہے، جس کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا کی جانب سے میتھو شارٹ اور جیک فریزر میک گرک نے اننگز کا آغاز کیا، کینگروز کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گرئی جب اوپنر بلے باز جیک فریزر میک گرک 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد آسٹریلیا کو 36 رنز پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، آرون ہارڈی محض 12 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

36 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان جوش انگلس نے میتھو شارٹ کے ساتھ مل کر مزاحمت کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہوسکی اور محض ٹیم کے اسکور میں 20 رنز کے اضافے کے بعد 56 کے اسکور پر آسٹریلیا کو 3 تیسرا نقصان اٹھانا پڑا۔

کپتان جوش انگلس صرف 7 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس وقت آسٹریلیا نے 14 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنالیے، میتھو شارٹ 22 اور کوپر کونولی 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہے ہیں، پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، میچ میں فتح کے ساتھ سیریز جیت کر دورے کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، حارث رؤف یہاں لیگ کھیلتے رہے ہیں، وہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح یقینی بناکر سیریز اپنے نام کریں گے، ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لانس مورس، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ اور اسپینسر جونسن ٹیم میں شامل ہیں۔

تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم کے وننگ کم بی نیشن کو برقرار رکھا گیا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، نسیم شاہ اور محمد حسنین ان ایکشن ہوں گے جبکہ آج آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی جوش انگلیس کریں گے۔

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل آسٹریلیا نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے جن میں کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ ، مارنس لبوشین، مچل اسٹارک، اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …