google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں 22 سال بعد تاریخ بنانے کا موقع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں 22 سال بعد تاریخ بنانے کا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس آسٹریلیا کے خلاف 22 سال بعد تاریخ بنانے کا موقع آگیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے شکست دینے کے بعد تیسرے میچ کےلیے پرتھ پہنچ چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پاکستان نے 2002ء میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …