پاکستان کرکٹ بورڈ کےگورننگ بورڈ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیاہے جس میں ممکنہ طور پر پی سی بی میں اہم تبدیلیوں کے حوالے سے منظوری لی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق بی او جی میٹنگ چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گی ،
اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور ٹورنامنٹ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔
اس کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پی سی بی میں اہم تبدیلیوں کے حوالے سے بھی منظوری لیئے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں ممکنہ طور پر سی او او کی تبدیلی کے حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کو عہدے سے ہٹاکر کمشنر پی ایس ایل لگایا جائے گا،
سلمان نصیر کی جگہ سمیر احمد سید سی او او کا چارج سنبھالیں گی ،