google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انسٹاگرام پر بہت کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی بدتر کیے جانے کا اعتراف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

انسٹاگرام پر بہت کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی بدتر کیے جانے کا اعتراف

انسٹاگرام کے بانی نے اعتراف کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر بہت کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کیا جاتا ہے لیکن جیسے ہی مذکورہ ویڈیو کو دوبارہ زیادہ دیکھا جانے لگتا ہے تو اس کی کوالٹی بہتر کردی جاتی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں امریکا سمیت دیگر ممالک کے صارفین نے شکایت کی کہ انسٹاگرام پر بعض ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کی شکایت کے بعد انسٹاگرام کے بانی نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو اور پوسٹس میں اعتراف کیا کہ کم ویوز حاصل کرنے والی ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن ویڈیوز کو کافی عرصہ قبل اپ لوڈ کیا گیا ہوتا ہے اور عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ مطلوبہ یا زیادہ ویوز حاصل نہیں کر پاتیں تو انسٹاگرام کا سسٹم ان کی کوالٹی کو خراب کردیتا ہے۔

کم دیکھی جانے والی ویڈیوز بلر نظر آنے لگتی ہیں، ان کی ویڈیو درست دکھائی نہیں دیتی۔

انہوں نے بتایا کہ لیکن جیسے ہی دوبارہ مذکورہ ویڈیو کو زیادہ دیکھا جانے لگتا ہے اور اس کے ویوز بڑھنے لگتے ہیں تو اس کی کوالٹی کو بہتر کرنا شروع کردیا جاتا ہے۔

بعض صارفین نے یہ شکوہ بھی کیا کہ فیس بک پر بھی کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کردیا جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …