google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بیٹے کی سالگرہ پر شعیب ملک شدید تنقید کی زد میں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بیٹے کی سالگرہ پر شعیب ملک شدید تنقید کی زد میں

قومی کرکٹر شعیب ملک کو ان کے بیٹے کی سالگرہ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کی چھٹی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

تاہم اب شعیب ملک دبئی پہنچے ہیں اور انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ اذہان کی برتھ ڈے کا کاٹ رہے ہیں۔

سالگرہ کی ویڈیو اور تصاویر میں اذہان کو اپنے والد کے ساتھ زیادہ خوش محسوس نہیں کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کے حق میں جبکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا قومی کھلاڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اداکارہ کے ساتھ افیئر رکھ کر اپنی اہلیہ کو دھوکا دیا اور ایک ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا جبکہ اذہان بھی اپنے بابا کے ساتھ ان کمفرٹیبل ہے۔

یاد رہے کہ سال 2010 میں قومی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار سے شادی کی تھی جن سے ان کا بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔

تاہم شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2023 میں راہیں جدا کرلیں اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی تھی۔

شوہر سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا دبئی میں رہ رہی ہیں جبکہ ان کا بیٹا بھی ان کے ساتھ رہتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …