’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان کی جانب سے فیشن شو میں کی جانے والی منفرد کیٹ واک کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ کی جانب سے کی جانے والی منفرد کیٹ واک کی ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی ریمپ واک کو ’واک‘ نہیں بلکہ دوڑنا بھی قرار دیا۔
شوبز سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ماہرہ خان نے معروف انٹرنیشنل کلاتھنگ برانڈ کے لیے کیٹ واک کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
زیادہ تر صارفین نے ماہرہ خان کی ریمپ واک پر مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے ان کی واک کو دوڑنے اور اڑنے کے مترادف قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ماہرہ خان ریمپ پر واک نہیں کر رہیں بلکہ وہ دوڑ رہی ہیں یا پھر ایسا لگتا ہے کہ وہ اڑنا چاہ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کی واک کو باقی ماڈلز کے مقابلے نامناسب قرار دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ اگر اداکارہ مزید کچھ دیر کے لیے اسی طرح دوڑتیں تو یقینی طور پر گر جاتیں۔
کچھ مداحوں نے ماہرہ خان کی ریمپ واک کو ڈانس جیسا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ رقص کر رہی ہیں۔
بعض افراد نے سوال کیا کہ اس کو واک کون کہتا ہے؟ کچھ افراد نے ماہرہ خان کو عمر کا طعنہ بھی دیا جب کہ بعض افراد نے لکھا کہ وہ ریمپ واک کے نام پر اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں۔