google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کو تین ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان کو تین ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول

رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کو مجموعی طور پر دو ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق اب تک تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ حاصل ہوئی جس میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی پہلی قسط کے ایک ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر قرضہ ملا، پاکستان کو جولائی تا ستمبر 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بیرونی گرانٹ ملی۔

عالمی مالیاتی اداروں نے جولائی تا ستمبر 48 کروڑ 29 لاکھ ڈالر قرض دیا چین اور سعودی عرب سمیت دوطرفہ ممالک نے 25 کروڑ ڈالر فراہم کئے، رواں سال مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز ملنے کا تخمینہ ہے۔

سعودی عرب کے پانچ ارب اور چین کے چار ارب ڈالر کے ڈیپازٹس توسیع شامل ہیں۔ رواں مالی سال آئی ایم ایف سے بھی مزید ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …