google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیف جسٹس کی زیرصدارت پہلا فل کورٹ اجلاس - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

چیف جسٹس کی زیرصدارت پہلا فل کورٹ اجلاس

جسٹس منصور کی وڈیو لنک پر شرکت

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام کو پہنچ گیا،

اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں تمام دستیاب ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیسز کی صورتحال کا احاطہ اور کیسز کو نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس کا مقصد سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا، زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …