google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی اداکاروں میں اکڑ بھارتی اداکار بہت ملنسار لوگ ہیں: فیصل قریشی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستانی اداکاروں میں اکڑ بھارتی اداکار بہت ملنسار لوگ ہیں: فیصل قریشی

اداکار فیصل قریشی نے بھارتی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملنسار قرار دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق فیصل قریشی نے اپنے پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے بھارتی اداکاروں کے حوالے سے قصہ سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں سلمان خان کی غیر سرکاری تنظیم ‘بینگ ہیومن’ کی ایک بڑی تقریب ہوئی جہاں پاکستان سے بھی اداکاروں کو بلایا گیا تھا اور بھارتی اداکار بھی موجود تھے۔

اداکار نے کہا کہ وہاں دیکھ کر مجھے حیرانی ہوئی، ہم وہاں بھارتی اداکاروں سے مل رہے تھے، پہلی ملاقات سہیل خان اور سنیل شیٹی سے ہوئی جو جم کررہے تھے اور وہ مجھ سے ایسے بات کرنے لگے جیسے ہم بچپن کے دوست ہوں،

اس کے بعد میں سلمان خان کے ساتھ ملا، چنکی پانڈے اور جاوید جعفری سب بہت اچھے تھے، تصاویر لینے کیلئے بلا رہے تھے۔

فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ بھارتی اداکار وہاں ہلہ گلہ کررہے تھے، مجھے اپنے پاکستانی اداکاروں میں تھوڑی اکڑ نظر آتی ہے جبکہ بھارتی اداکار بہت ملنسار لوگ تھے تو ہمیں تھوڑی حیرانی ہوئی کیونکہ بھارتی اداکار بہت خوش آمدید کہنے والے لوگ تھے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …