google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب میں پارٹی کارکنان سے میٹنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر کہا کہ موجودہ اسمبلی جائز نہیں، ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اس لیے ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی بھی اپوزیشن کا فریق بن کر حکومت سے بات کی اور مستقبل میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اپوزیشن میں ہی بیٹھیں گے، 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں اصل مواد کو کسی اور ترمیم میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔ 

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو رہائیوں کی صورت میں ملنے والے ریلیف پر کوئی بات نہیں کروں گا البتہ پی ٹی آئی کے لیے مشورہ ہے کہ انہیں ہم سے سیکھنا چاہیے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …