google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انگلینڈ کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

انگلینڈ کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا شامل ہیں۔ عامرجمال، ساجد خان، نعمان علی، زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب انگلینڈ بھی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں۔ زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کی بھی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …