google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومتی کوشش ناکام: پی ٹی آئی کا ججز تقرری کمیٹی میں نہ بیٹھنے کا حتمی فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حکومتی کوشش ناکام: پی ٹی آئی کا ججز تقرری کمیٹی میں نہ بیٹھنے کا حتمی فیصلہ

سنی اتحاد کونسل / پی ٹی آئی کے ممبران نے چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی ملاقات  ہوئی جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے ممبران سے اسپیکر کے چیمبر میں ملاقات کی گئی۔

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے ایاز صادق کو آگاہ کردیا۔

اسپیکر آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے آج کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس کے باعث کمیٹی نے احسن اقبال، رعنا انصر ، راجہ پرویز اشرف اور کامران مرتضی پر مشتمل  ایک سب کمیٹی بنائی جن کے ذمہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران سے ملاقات کر کے  انہیں اجلاس میں شرکت کے لئے قائل کرنے کا کہا گیا تھا۔

سب کمیٹی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے میٹنگ کی درخواست کی۔ جس پر اسپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں اب سے کچھ دیر پہلے سب کمیٹی کے ممبران  اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کے درمیان ملاقات ہوئی۔ 

اسپیکر اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں سب کمیٹی کے ممبران اور بیرسٹر گوہر علی خان نے شرکت کی۔ 

 اسپیکر قومی اسمبلی اور کمیٹی کی ممبران کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کو کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی گئی مگر بیرسٹر گوہر علی خان  نے بتایا کہ انکی پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

قبل ازیں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ججز کی تقرری کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں شرکت کیلیے راضی کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے پارٹی قیادت سے مشاورت کا وقت مانگا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …