پاکستان کی ایک اور سوشل میڈیا اسٹار مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک ہو گئی ہیں، تاہم، انہوں نے ان ویڈیوز کو جعلی قرار دیا ہے۔
مناہل ملک ایک معروف ٹک ٹاکر ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 18 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مناہل ملک کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ویڈیو بیان میں مناہل ملک کا کہنا تھا کہ لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے، ویڈیوز ایڈٹ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو جاری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔ وہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کے بعد سے میں اور میری فیملی ڈپریشن میں ہے، ہمیں پتہ ہے کہ ہم پر کیا گزر رہی ہے،
میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ لوگ جس طرح مجھے سپورٹ کرتے رہے ہیں اسی طرح مجھے اب بھی سپورٹ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی بندہ کر سکتا ہے جس کے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں یا تو اس کو عزت کا خیال نہیں ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی ہیں۔اس سے پہلے بھی کئی مشہور ٹک ٹاکرز کو ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مثال کے طور پر حریم شاہ اور صندل خٹک کی نازیبا ویڈیوز بھی پہلے لیک ہو چکی ہیں، جنہوں نے عوام اور سوشل میڈیا پر بڑی بحث چھیڑ دی تھی۔
اس کے علاوہ جنت مرزا کا بھی ایک مبینہ اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس نے ان کی ساکھ کو متاثر کیا۔