google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل اہم بولر انجری کا شکار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل اہم بولر انجری کا شکار

24 اکتوبر کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ سے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔

راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں اور وہ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے، تکلیف کے باعث وہ ٹریننگ سیشن کا حصہ نہیں بن پائے۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی حتمی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی علم ہوسکے گا کہ انہیں کتنے عرصے کا ریسٹ دیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …